پشاور (جیوڈیسک) گرجا گھر میں بم دھماکے زخمی ہونے والی خواتین سمیت چھپن افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، دس زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے چھپن افراد ابھی بھی مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں جن میں پچیس خواتین اور اکتیس مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں دس افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ہسپتال میں موجود زخمی افراد علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر شکوہ کر رہے ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات بھی دستیاب نہیں، دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اکاسی افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔