منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شہر میں کئی مقامات پر کمر تک پانی کھڑا ہے۔
سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کشتیوں اور دوسرے سہاروں کا استعمال کر رہے ہیں، فلپائن کے شمالی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔