کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرا سو سے تجاوز کر گئی

Dengue

Dengue

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرا سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہر میں اب تک گیارہ افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا ہے۔

یومیہ 50 سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ڈینگی وارڈ تو قائم ہیں لیکن مکمل طور پر فعال نہیں ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مچھر سے بچاو کے لئے طلوع و غروب آفتاب میں جسم ڈھانپ کر رکھیں اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سر ویلینس سیل جو عدادو شمار جمع کرتا ہے وہ صرف تیس فیصد ہیں۔