گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قتل کے ملزمان کو پیشی کیلئے عدالت لایا گیا جب احاطہ عدالت میں موجود مسلح مخالفین نے قیدیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مرنے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے اب بھی عدالتی عمارت میں موجود ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تاحال کوئی بھی ملزم پکڑا نہیں جاسکا۔