آل پاکستان ٹرک ٹرالہ موٹر اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

لاہور : آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدرات مرکزی صدر لالہ یاسر نصیر خان اور جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ راوی روڈ پر ہوا جس میں سینئر وائس چیئر مین چوہدری شیر علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی اکبر خان ،ملک ریاض اعوان، ملک ندیم ،تنویر الدین ملک سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میںرہنمائوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

پراپرٹی ٹیکس میں کئی گنا اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکس کا اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے کیو نکہ پہلے ہی عوام مختلف ٹیکس ادا کر رہی ہے جسکی وجہ سے اب مزید ٹیکس میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا کیو نکہ یہ کسی ظلم سے کم نہیں ہے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو اس قدر مجبور نہ کرئے کہ عوام ٹیکسوں سے تنگ آکر احتجاجی تحریک کا آغاز کر تے ہوئے سڑ کوں پر نکل آئے کیو نکہ پہلے ہی مہنگائی اور توانائی بحران کے باعث کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔

حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے جا رہی ہے جو کہ انتہائی غلط ہے اور غر یب عوام پر ظلم ہے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو فوری طور پر حکومت واپس لے وگر نہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا کیو نکہ اب ٹیکسوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے پہلے حکومت مہنگائی اور توانائی کے بحران کو قابو کر ئے پھر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے۔