سانحہ پشاور کے بعد طالبان سے مذاکرات آگے بڑھنے سے قاصر ہیں، نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سانحہ پشاور کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھنے سے قاصر ہیں۔

اے پی سی میں تمام جماعتیں اچھے کام کیلئے اکٹھی ہوئیں لیکن افسوس حکومت اور قوم کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ وزیراعظم نے اقلیتوں کی سیکورٹی کیلئے نیا پلان بنانے کی ہدایت کر دی۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی افسوسناک ہے۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں اچھی نیت سے فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقات کریں گے تاہم بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر اوباما سے باضابطہ ملاقات بھی متوقع ہے۔