منیلا : سمندری طوفان اوساگی ، 3 روز سے شدید بارش، 6 افراد ہلاک

Hurricane Manila

Hurricane Manila

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان اوساگی کے باعث ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سمندری طوفان اوساگی کی وجہ سے 3 روز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تین روز کی موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دار الحکومت میں کئی مقامات پر کمرکمر تک پانی کھڑا ہے، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے کشتیوں اور دوسرے ذرائع کا استعمال کررہے ہیں۔ فلپائن کے شمالی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے سے مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔