برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے عام انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹ یونین پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی ہے، اینجلا مرکل تیسری بار جرمنی کی چانسلر بنیں گی۔عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مرکل کی پارٹی کو حریف سوشل ڈیموکریٹس پر واضح برتری مل گئی۔
تاہم حکومت سازی کے لیے انہیں اتحادیوں کی مدد درکار ہوگی۔ مرکل کا کہنا ہے کہ وہ حتمی نتائج آنے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی۔ 59 سالہ مرکل 2005 اور 2009 میں جرمن چانسلر منتخب ہوچکی ہیں، اب انہیں مزید چار سال کے لیے جرمن حکومت کی سربراہ بننے کا اعزاز ملے گا۔