اسلام آباد (جیوڈیسک) اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نومبر تک کرائے جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ زمیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نومبر تک کرائے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں سمری وزیر اعظم کو پیش کردی گئی، انہوں نے ترامیم تجویز کرتے ہوئے دس رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔