پشاور چرچ میں ہونے والی دہشتگردی اسلام اور پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے محمد علی شہزاد بھٹی

راولپنڈی معروف سماجی و سیاسی راہنماء محمد علی شہزاد بھٹی نے کہا ہے کہ پشاور چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کو اسلام اور پاکستان دشمن کاروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی سفاک اور سنگدلانہ کاروائیاں کسی مسلمان یا محب وطن پاکستانی کی نہیں ہو سکتیں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں محمد علی شہزاد بھٹی نے دہشت گرد کاروائی میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مرنے والے تمام ہمارے ہم وطن تھے اور دہشت گرد کاروائی نے تمام پاکستانیوں کو دکھی اور رنجیدہ کر دیاہے۔

انہوں نیپشاور میںگرجا گھر پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔