عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کا دین واسلام سے کوئی تعلق نہیں، عمر ڈار
Posted on September 23, 2013 By Geo Urdu سیالکوٹ
سیالکوٹ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کا دین واسلام سے کوئی تعلق نہیں سانحہ پشاور کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چرچ پر خودکش حملے نے ملک بھر کی فضا کو سوگوار کیا ہے مسیحی برادری خود کو تنہا نہ سمجھے پوری قوم ان کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکڑیری جنرل عمر ڈار نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
عمر ڈار کا کہنا تھا مسیحی برادری کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی عناطر سے سختی سے نمٹا جائے گاچرچ پر خود کش حملے کی پُرزر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
مرکزی ڈپٹی سیکڑیری جنرل عمر ڈار کا کہنا تھا پاکستان تحریک انساف کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے اور ہم امن قائم کرنے میں ہر قدم اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ چرچ پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے مسلم اور کرسچن مل کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔