لاھور کی خبریں 23.09.2013
Posted on September 23, 2013 By Geo Urdu لاہور
حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے، ناصر رمضان گجر
لاہو ر(پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے پشاور میں خودکش دھماکوں میں جا بحق ہونے والے شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کی جانیں لینے والوں کا اسلام اور پاکستان سے دور دور کا واسطہ نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کرے کہ اس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کیسے کرنی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کرے یا ہتھیار اٹھائے تاہم عوام کے جان و مال کا تحفظ اس کی اولین آئینی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں ناکام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ پشاور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بڑی سازش ہے، خالد لطیف بلوچ
لاہور ( پی پی سی) پشاور گرجاگھر پر حملہ اور اس کے نتیجہ میں عیسائی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بڑی سازش ہے یہ بات سیاسی کارکنوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم کے یوکے سے آئے مرکزی صدر خالد لطیف بلوچ نے گوجرانوالہ میں انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم کے اعزاز میں آئی پی ایف گوجرانوالہ کے آرگنائزر رضوان اسلم بٹ نواز چوہان ممبرصوبائی اسمبلی کی جانب سے دیئے گئے ڈنر کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت فسادات پھیلانے کیلئے پہلے شیعہ برادری ہزارہ برادری کو نشان ہبنایا جاتا رہا جبکہ پشاور میں گرجاگھر پر حملہ کرکے خاص طور مغربی دنیا میں پاکستان کے امیج کو تباہ کرنے اور مسلمانوں کے خلاف نفرتیں پھیلانے کیلئے ایسی شرمناک حرکت کی گئی ہے خالد بلوچ نے کہا کہ پشاور کے اس حملے میں یقینا بیرونی ہاتھ ملوث نظر آتے ہیں حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعے کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لے انہوں نے کہا کہ یوکے اور یورپ میں موجود تمام پاکستانی کمیونٹی اس کی نہ صرف پرزور مذمت کرتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی مذمت کے بجائے عملی طور پر ایسے سفاک دہشت گردوں اور ان کے پیچھے اصل ہاتھوں کو تلاش کریں اور لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کو کنٹرول کریں تقریب میں نواز چوہان ایم پی اے (ن) نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں عوام دوست ہیں چونکہ دہشت گردی انہیں ورثے میں ملی ہے جلد ہی اس پر کنٹرول پا لیا جائے گا انہوں نے مسیحی برادری پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ حکومت
اور طالبان کے درمیان جاری ڈائیلاگ کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے ایسا گھنائونا کھیل کھیلا ہے جو کہ کسی طور پر پر قابل معافی نہیں تقریب سے رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی اپنے جوانوں سمیت معصوم اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں دے چکا ہے حکومت سنجیدگی سے پشاور میں ہونے والے واقعہ کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں پیدا بگاڑ ختم کرنے کے لئے آہنی ہاتھوں کی ضرورت ہے تقریب سے انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم پاکستان کے صدر نے کہا کہ پشاور میں مسیحی برادری پر اتنا سفاک حملہ پاکستان کیلئے ایک سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایسی پارلیمنٹ اور قیادت کی ضرورت ہے جو حقیقی سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو درست کرنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ سیاسی کارکنوں کی فوج پیدا کی جائے تاکہ سیاسی قیادتیں پاکستان کے انٹرسٹ کیلئے بڑی قوت سے ٹکرانے کی جرات کرسکیں معروف صحافی اور آئی پی ایف پاکستان کی سنٹرل کمیٹی کے رکن مدثر اقبال بٹ نے پشاور کے واقعہ پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ اسے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بڑی سازش قرار دیا’ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایک مضبوط اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے تقریب میں آئی پی ایف پاکستان کے آرگنائزر بلال حسین آئی پی ایف لاہور کے صدر شجاع الدین بٹ’ مدثر اقبال بٹ’ رانا ناصر’ ضیاء بلوچ’ محمود ملک’ شیخ جاوید قریشی’ میاں نعیم’ مجاہد خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے،عرفان اقبال شیخ
لاہور(پی پی سی) قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے تاجروںکی مشاورت کو مدنظر نہ رکھا گیا تو آئندہ سال تجارت پر مزید منفی رجحانات کے اثرات نمایاں ہونگے بداعتمای اور غیر یقینی فضاء کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری مزید خراب ہوگی۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہر ماہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پیداواری عمل رُک گیا ہے اور صارف کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے غربت اور بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ حکمرانوں کو نظر آنا چاہئے ۔عرفا ن اقبال شیخ نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی خوشحالی اور بقاء کے لیے موجودہ نے حکومت امن ومان کی بہتری اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے اور موجودہ غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے ملکی تاجروں اور صنعت کاروں کی ضروریات اور تجاویز کو مدنظر رکھے اور ٹیکسوں میں کمی کرنے کے علاوہ تاجروں کو ریلیف دیا جائے اورنئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا جائے اور شرح سود میں کمی کی جائے تجارت کے فروغ اور معیشت کی بہتری کے لیے عملی اقدمات کا اعلان کیا جائے بجلی ،گیس پٹرولیم کی قیمتوں میںکمی کی جائے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک خود مختار اتھارٹی قائم کی جائے۔