میکسیکو : سمندری طوفان مینوئیل سے ہلاکتوں کی تعداد 115 ہو گئی

Flood

Flood

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں سمندری طوفان مینوئیل کی تباہ کاریوں کے بعد صوبہ گوریرو کے دور افتادہ قصبوں اور گاں میں امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی۔

میکسیکو کی بحریہ پہلی کھیپ لے کر قصبے ٹِکسلا پہنچ گئی۔ طوفان مینوئیل کے باعث شدید بارشوں سے آئے سیلاب کا پانی اب تک نہیں ختم ہوا اور قصبے کی آبادی کو کشتیوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

پہاڑوں میں گھرے اس گاؤں کے رہنے والے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب میکسیکو کی اسمبلی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے اگلے برس کے بجٹ میں مزید رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔