سلطان آف جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا

Hockey Tournament

Hockey Tournament

جوہر بارو (جیوڈیسک) سلطان آف جوہربارو جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چھ دوسے ہرا دیا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ جوہربارو میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پہلے ہاف میں دو، دوگول سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان جونیئرز نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مزید چارگول کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد توثیق اور دلبر حسین نے دو، دو، ایوب علی اور محمد سلمان نے ایک ایک گول کیا۔ یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے، بدھ کو پاکستان تیسرا میچ بھارت سے کھیلے گا۔