اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا کے 130 سے ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے، شام کا مسئلہ ایجنڈے پر سر فہرست ہے۔
جنرل اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں 8 بڑے موضوعات پر بات ہوگی جن مین شام کا مسئلہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایران امریکہ تعلقات، افریقی ممالک میں جاری خانہ جنگی، ملینیئم ڈویلپمنٹ گولز کے تحت دنیا میں 2015 تک خوراک کی قلت میں کمی اور تعلیم کو عام کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سوڈان کے صدر عمر البشیر اس اجلاس سے غیر حاضر رہینگے۔ جنرل اسمبلی کینیا میں ہونیوالی دہشت گردی پر کینیا کے صدر سے اظہار یکجہتی بھی کرے گی۔