ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم “میشاٹے کلز” کا نیا ٹریلر ریلیز

Machete Kills

Machete Kills

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم “میشاٹے کلز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رابرٹ روڈری گیوس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے جو چاقو چلانے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے۔ امریکی پولیس نے اس ماہر چاقو باز کی خدمات میکسیکو کے اسلحہ ڈیلرز سے نمٹنے کیلئے حاصل کر لیں کیونکہ پولیس حکام کا خیال ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے ان جیسا مار دھاڑ کرنے والا شخص بہتر نمٹ سکتا ہے۔

”میشاٹے کلز” میں خطرناک چاقو باز کا کردار مشہور ہالی وڈ اداکار ڈینی ٹریوجو نے نبھایا ہے جبکہ اداکار میل گبسن، اینٹونیو بینڈارس، چارلی شین، صوفیہ ورگارا، لیڈی گاگا، جیسیکا ایلبا، امبرہیئرڈ اور میشیل روڈری گیوس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 11 اکتوبر کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کر د ی جائے گی۔