چیرمین محمد مصدق عادل نے تنظیم کے چیف آرگنائزر جناب محمد فاروق ماموسی کے ہم زلف کی جواں سال بیٹی کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : پیپلز پولٹیکل جموں کشمیر کے ایک ترجمان نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تنظیم کے چیرمین جناب محمد مصدق عادل نے تنظیم کے چیف آرگنائزر جناب محمد فاروق ماموسی کے ہم زلف کی جواں سال بیٹی اور سرکردہ تحریکی شخصیت جناب مشتاق کشمیری کی اہلیہ اور سرکردہ حریت پسند قائد جناب جنرل موسیٰ کی والدہ نسبتی کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جناب محمد مصدق عاد ل کی قیادت میں تنظیم کی ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں اور اراکین کے علاوہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی بھی شامل تھے نے کل محمد فاروق ماموسی کے ہم زلف کے گھر جاکر اُن کے اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آج جنرل موسیٰ کے گھر جاکر جناب مشتاق کشمیری اور جنرل موسیٰ کے علاوہ اُن کے دیگر غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پُرسی کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
جناب محمد مصدق عادل نے مرحومین کے حق میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور بلند درجات اور اُن کے اہل خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ کراچی (این این اے)عافیہ موومنٹ پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پشاور چرچ پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ مسجدوں ، امام بارگاہوں، چرچ ،مندروں، گردواروں اور تمام عبادت گاہوں کی حفاظت صوبائی ووفاقی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں کرسچن کمیونٹی کی جانب سے پریس کلب پر ہونے والے احتجاج کے موقع پر کہی اس موقع پر عافیہ موومنٹ کے ذمہ داران بشارت حسین اور سید محمد جبران بھی مظاہرے میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عبادت گاہوں پر حملے پاکستان کی خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے اور اس طرح کے حملوں کو قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔ایسے سانحات کے موقع پر اپنی صفوں میں اتحاد اوراتفاق قائم رکھنے کی تلقین کی اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔ ماضی میں بھی عبادت گاہوں پر حملے ہوچکے ہیں۔
جس کے نتیجے بہت سی قیمتیں جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اگر حکومت اُن واقعات کے سرکردہ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہوجاتی تو آج ایسے سانحات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو تمام مذاہب کے ماننے والوں کو باہمی اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت اقلیتوں اور عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے، پوری قوم مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔