نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں 50 گھنٹے سے زائد خوں ریز آپریشن کے بعد دہشت گردوں پر قابو پا لیا گیا اور شاپنگ مال کو کلیئر کرایا جارہا ہے۔ ہفتے کی دوپہرمسلح دہشت گردوں نے نیروبی میں شاپنگ مال پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران کئی افراد کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔
یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اب کینیا کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے اور شاپنگ مال کو کلیئر کرایا جارہا ہے۔ کینیا کے فوجی سربراہ کے مطابق حملہ عالمی دہشت گردی کے واقعات کاتسلسل ہے۔