مصر: عدالت نے الاخوان المسلمون پر پابندی عائد کرنے کاحکم دیدیا

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے سابق حکمران جماعت الاخوان المسلمون پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کی سمری کورٹ نے الاخوان المسلمون کے خلاف دائر مقدمہ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ جماعت نے اسلام کو آڑھ بناکر انتخابات لڑا تاہم اقتدار میں پہنچ کرعوام کے مفادات کو نظر انداز کر دیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ الاخوان المسلمون کو تحلیل کرکے اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی جائے اور ساتھ ہی جماعت کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے جس کی نگرانی خصوصی کمیٹی کرے گی جو وزیر اعظم کے ماتحت ہوگی۔