پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو جون، جولائی کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں

 Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب بیل آوٹ پیکیج کی پہلی قسط ملنے کے بعد پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔ پاکستان اسٹیل ترجمان کے مطابق ادارے کو جمعے کے روز 2.9 ارب روپے کے بیل آوٹ پیکیج میں سے 1.5 ارب روپے کی پہلی قسط ملی تھی، اس رقم میں سے 80 کروڑ روپے کے ذریعے ادارے کے ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہیں دی گئی ہیں۔

ملازمین کو اب بھی اگست کی اجرتیں نہیں ملیں جبکہ ستمبر کا مہینہ بھی اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ آج وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی کے دورہ اسٹیل ملزمیں انہیں ادارے کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔