لندن (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات اولین ترجیح ہیں۔
لندن میں ورلڈ کانگریس برائے اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران وہاں مقیم علیحدگی پسند بلوچ رہنماں سے ملاقات نہیں ہو گی۔
پہلے مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن میں بلوچ عسکریت پسندی بھی شامل ہے۔ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ یہ 21 ویں صدی ہے جو بندوق کی نہیں جمہوریت کی صدی ہے، ہمیں بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔