گرجا گھر میں دھماکے قرآن وسنت کے منافی ہیں، علمائے دیوبند

Ulema Deoband

Ulema Deoband

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ پشاور پر علمائے دیوبند نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اِس قسم کے اقدامات قرآن وسنت کے احکامات کی خلاف و رزی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر عبدالرزاق، مولانا سلیم اللہ اور مولانا مفتی رفیع عثمانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اِس قسم کے حملے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کے مترادف ہیں۔

چرچ پرحملہ یقینا اسلام اور ملک دشمن سازش کے تحت ہوا ہے، قرآن وسنت میں تمام شہریوں کی جان ومال کو تحفظ دینے کا کہا گیا ہے۔ علما دیوبندی کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔