کینیا : حملہ کرنیوالوں میں تین امریکی نوجوان، ایک برطانوی خاتون شامل تھی

Kenya

Kenya

کینیا (جیوڈیسک) دارالحکومت نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کا تین روز بعد کینیا کی فوج نے کنٹرول سنبھال کر تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے۔ صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں باسٹھ افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوئے۔

آپریشن کے دوران کینیا کے گیارہ فوجی بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف کینیا کی وزیر خارجہ امینہ محمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں دو سے تین امریکی اور ایک برطانوی خاتون بھی شامل تھی۔