کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ضمانت کی درخواست کی مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرعلی مدد جتک 2008 کے انتخابات میں کوئٹہ کے حلقے پی بی 5 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ علی مدد جتک کا بی اے کی ڈگری کے حوالے سے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کا پیش کردہ رزلٹ کارڈ جعلی پایا گیا تھا جس پرعلی مدد جتک کیخلاف سول لائن تھانہ میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
انہوں نے جعلی ڈگری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت کی جانب سے دو سال قید بامشقت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج پر مشتمل سنگل بینچ نے علی مدد جتک کی ضمانت کی درخواست کی مسترد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔