سیالکوٹ : بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے والا گروہ پکڑا گیا، 8 بازیاب

Sialkot Begging Group

Sialkot Begging Group

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے پر مجبور کرنے والا گروہ پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے سیالکوٹ میں بھکاریوں کے مرکزی اڈے پر چھاپہ مارکر 8 بچے بازیاب کرالئے، چھاپہ سیالکوٹ میں کینٹ کے علاقے عزیز شہید روڈ پر بھکاریوں کے اڈے پر مارا گیا جہاں بچوں کو معذور کر کے بھیک منگوائی جاتی تھی۔

بازیاب کرائے گئے بچوں کی عمر یں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ ان بچوں کو بہاول پوراور دیگر شہروں سے اغوا کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 14 خواتین سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔