پشین (جیوڈیسک) پشین دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں پولیس اہلکاروں کی پشین میں تدفین کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق پشین میں پولیس وین پر بم دھماکے کا مقدمہ سپاہی بسم اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دھماکے میں جان بحق ہونے والے پانچوں پولیس اہلکاروں کو پشین کے مختلف علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔
تاہم کسی اہلکار کے نماز جنازہ میں کسی بھی سرکاری شخصیت نے شرکت نہیں کی، پیر کے روز سی آئی اے پولیس اہلکار پشین کے قریب سرانان روڈ پر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔