ہر مسیحی کو حقوق حاصل ہے کہ زندگی میں سانس لے سکے اس کے ساتھ سانحہ پشاور کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
Posted on September 24, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: ہر مسیحی کو حقوق حاصل ہے کہ زندگی میں سانس لے سکے اس کے ساتھ سانحہ پشاور کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جس خود کش نے حملہ کیا اس کا کوئی مذہب نہیں مسیحی لوگ امن کے پیروکار ہے امن کے لیے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ہمیں مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
ہم مطالبے کرتے ہیں کہ تمام چرچوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے مسیحی برادری کا تحفظ کیا جائے ان خیالات کا اظہار آرگنائزر بینل کیسائی امن کمیٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سینٹ جوزف چرچ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئی کیا اس موقع پر دادر فلپ جان ،پادری شریف عالم، ڈاکٹر عزیز دل،پادری عارف سیراج،و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔