ایمی ایوارڈز، ڈرامہ بریکنگ بیڈ نے میدان مار لیا

 Breaking Bad

Breaking Bad

لاس اینجلس (جیوڈیسک) پینسٹھویں ایمی ایوارڈ کا میلہ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سجا جسے مشہور امریکی ڈرامہ سیریل ”بریکنگ بیڈ” نے لوٹ لیا۔ بریکنگ بیڈ کو سال کے بہترین ڈرامے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بہترین کامیڈی سیریل کا اعزاز ڈارمہ ماڈرن فیملی نے اپنے نام کیا۔ ہالی وڈ اداکار مائیکل ڈگلس کو بہترین اداکار جبکہ جولیا لوئیس کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رنگارنگ تقریب میں چھوٹی سکرین سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔