سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تیس روپے اضافہ

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی بوری کی قیمت تیس روپے بڑھ گئی۔ گزشتہ ہفتے طلب میں ہونے والی کمی کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت تیس روپے کمی سے چار سو ستر روپے کی اوسط سطح پر آ گئی تھی۔

تاہم اب سیمنٹ کی قیمت دوبارہ تیس روپے فی بوری بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت پانچ سو روپے کی اوسط سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق طلب میں واضع کمی کے باوجود سیمنٹ کی بوری کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔