اڈیالہ (جیوڈیسک) اڈیالہ اور خیبر پختونخوا کی جیلوں سے خطرناک قیدیوں کو فیصل آباد سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل کی سیکیورٹی کے لیے جیل حکام نے رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی ہے۔
آرمی افسران اور پشاور کے گرجہ گھر پر حملے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حساس جیلوں سے خطرنک قیدیوں کو فیصل آباد سینٹرل منتقل کر دیا گیا۔
پیر کی رات فیصل آباد کی سینٹرل جیل منتقل کئیے جانے والے ہائی پروفائل قیدیوں میں سرگودھا ائیر بیس پر حملے میں ملوث پانچ امریکی شہری، جی ایچ کیو، پرویز مشرف اور شوکت عزیز پر حملوں کے مقدمات میں ملوث ملزممان بھی شامل ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے مبینہ سرغنہ ڈاکٹر عثمان کو بھی دوبارہ فیصل آباد کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل حکام نے خطرناک ترین قیدیوں کی منتقلی پر رینجرز کی مزید نفری طبل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پچاس سے زائد رینجرز اہلکار فیصل آباد پہنچ کر سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیں گے۔