پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو نے ایک ہفتے میں انیس کروڑ کا بزنس کر لیا

Was torn posters

Was torn posters

ممبئی (جیوڈیسک) شاہد کپور کی فلم ” پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں انیس کروڑ کا بزنس کر لیا۔ ہدائت کار راجکمار تورانی کی فلم نے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

ریلیز کے پہلے ہی روز فلم نے ساڑھے پانچ کروڑ کا بزنس کیا تھا جو اب تک انیس کروڑ کما چکی ہے۔ شاہد کپور پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کی کامیابی کے حوالے سے پہلے ہی بہت پر اعتماد تھے جو کہ اب انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں۔