بلوچستان کابینہ کی تشکیل پر معاملات طے پا گئے

Balochistan cabinet

Balochistan cabinet

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلوچستان کابینہ کی تشکیل پر معاملات طے پا گئے۔ 14 رکنی کابینہ میں نواز لیگ کے چھ، پختونخوا میپ اور نیشنل پارٹی کے چار چار وزیر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 وزرا اور 2 مشیر شامل ہونگے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 4 وزرا کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ نیشنل پارٹی کے 4 وزرا اور ایک مشیر صوبائی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔ نے ذرائع کو بتایا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دیدی تاہم مسلم لیگ نواز کی جانب سے تاحال اپنے 6 وزرا اور 2 مشیروں کے حتمی نام سامنے نہیں آ سکے۔