سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ، 7.8 شدت ریکارڈ

Earthquake

Earthquake

کراچی (جیوڈیسک) اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں زلزے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس, گھروں سے نکل آئے۔ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  کراچی اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 145 کلومیٹر دور جنوب مشرف میں دالبندین تھا۔ اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف و ہراس کی وجہ سے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے تقریبا 2 منٹ تک محسوس کئے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔