جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عبد الغفور خاں

لاہور : سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی خوشحالی کیلئے کام کریگی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشت گردی کے خاتمہ اور خطہ میں امن و استحکام کے حوالے سے موثر اقدامات کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک بہت جلد معاشی خودانحصاری کی منزل سے ہمکنار ہوگا اور ہم قوموں کی برادری میں سر اٹھا کر جینے کے قابل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شرپسندوں اور قاتلوں کے خلاف آپریشن شروع کیا اسی طرح ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔