عطیہ کی گئی جگہ پر بنائے گیا سرکاری سکول گھنڈرات میں تبدیل، کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کوبے یاروں مدد گار چھوڑ دیا
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد (نامہ نگار) عطیہ کی گئی جگہ پر بنائے گیا سرکاری سکول گھنڈرات میں تبدیل، کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کوبے یاروں مدد گار چھوڑ دیا گیا۔ مسلم، اہل علاقہ کی طرف سے عطیہ کی گئی جگہ پر بنایا گیا گورنمنٹ گزلز پرائمری سکول وڈارہ 13 سال سے بے آباد، میڈیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سابقہ ڈی سی او قصور کی طرف سے وڈارہ سکول آباد کیا گیا بعد ازاں ایک سال بعد ہی دوبارہ بند کر دیا گیا۔، کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل۔ بچیاں زیور تعلیم سے محروم، تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وزیر تعلیم، ڈی سی او قصور، ای ڈی او ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈارہ میں اہل علاقہ کی طرف سے عطیہ کی گئی جگہ پر تقریباََ 13 سال قبل تعمیر کیا گئے سکول کی عمارت ملبے میں ڈھیر میں تبدیل ہونے لگی، چاردیواری گر گئی۔ سابقہ ڈی سی او قصور نے میڈیا پر خبر نشر ہونے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے عارضی طور پر ایک ٹیچر تعینات کرکے خوب داد وصول کی تھی۔ چند دن بعد وہ ٹیچر اپنا تبادلہ کروا کر چلی گئی۔ مذکورہ ٹیچر کے پاس تقریباََ دو سو کے قریب بچیاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنا شروع ہو گئی تھی۔ وڈاراہ میں بچیوں کی تعلیم کیلئے واحد سکول ہے جو انتظامیہ کی بے حسی کا منہ چڑا رہا ہے۔ جبکہ پرائیوٹ سکول من مانی فیس وصول کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب افراد کی بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 65 لاکھ کے قریب بچے زیور تعلیم سے محروم ہے۔ جس کا ذمہ دار انتظامیہ بھی ہے جو جان بوجھ کر سکول ہونے کے باوجود ٹیچر مہیا نہیں کر رہی۔ جب سلسلے میں ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم جلد سے ای ڈی او ایجوکیشن سے بات کرکے سٹاف مہیا کر دیں گے۔ جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے خستہ حال سکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام آئندہ سال شروع کیا جائے گا۔ میرے حلقہ کے اکثر سکولوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جن کی بابت سیکرٹری تعلیم کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر چکا ہوں۔ ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ سکول کا دورہ کرکے ان کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی قصور شاہ رخ نیاز ی کے حکم پر ہوٹلز، ورکشاپس و کباڑخانہ جات کو لائسنس جاری
مصطفی آباد (نامہ نگار) اے سی قصور شاہ رخ نیاز ی کے حکم پر ہوٹلز، ورکشاپس و کباڑخانہ جات کو لائسنس جاری، ناقص صفائی پر وارننگ، صفائی کے ناقص انتظامات اور بغیر لائسنس چلنے والے ہوٹلز ورکشاپس اور کباڑخانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ اے سی قصور۔ تفصیلات کے مطابق اے سی قصور شاہ رخ نیازی کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے کے عملے نے مصطفی آباد میں شوکت علی، منشاء چنے والا، ماسٹر ریسٹورینٹ اینڈ باربی کیو چوہدری فرمان، منیر احمد ہوٹل والا، شیخ عدیل پیراڈئز، صابر نقیبیہ، عمران، مدثر ،مستری دلشاد، نور محمد ، لیاقت ودیگرہو ٹلز، ورکشاپس و کباڑخانہ جات کو لائسنس جاری کئے ۔ ناقص صفائی اور پانی کھڑا رکھنے کی وجہ سے وارننگ دی گئی کہ اگر آئندہ صفائی کے ناقص انتظامات اور بغیر لائسنس والے ہوٹلز ورکشاپس اور کباڑخانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور خود کش دھماکہ امریکی کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کی کوشش کو ناکام کرنے کی سازش ہے
مصطفی آباد (نامہ نگار) پشاور خود کش دھماکہ امریکی کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کی کوشش کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔ حکمران امریکی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے یکجہتی قائم کریں۔ پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروا ئی سے انسانیت بھی شرماگئی،عورتوں اور بچوں سمیت بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی رشتہ نہیں ہو سکتا، غمزدہ مسیحی خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، تحریک انصاف کی حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ان خیالات کا اظہار بانی رہنما تحریک انصاف سرور خاں میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور گر جا گھر کے قریب ہو نے والے خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کا کو ئی دین اور مذہب نہیں اور نہ ہی وہ مسلمان ہیں کو ئی تیسری قوت حکو مت اور طا لبان کے درمیان ہو نے والے مذاکرات کو ثبو تاژ کر نے کو شش کر رہی ہے جس تمام مسلمانون اور اقلیتوں کو مل کر مقا بلہ کر نا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے محمد منشاء بھٹی کو یونین کونسل 143 سے چیئرمین کا امیدوار برائے چیئرمین منتخب کر دیا گیا
مصطفی آباد (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کی طرف سے محمد منشاء بھٹی کو یونین کونسل 143 سے چیئرمین کا امیدوار برائے چیئرمین منتخب کر دیا گیا۔ پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے احسن طریقے سے انجام دوں گا۔ منشاء بھٹی کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل 143 چند رائے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے منشاء بھٹی کو چیئرمین کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے یوسی 143 میں سب سے پہلے نامزد ہونے والے امیدوار ہیں، اعلی قیادت کی طرف سے گرین سنگل مل گیا۔ منشاء بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کا پرچم بلند رکھا اور ہمیشہ جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے قید و بند کی صوبتیں بھی برداشت کی۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے ہماری قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے ہمیں امیدوار برائے چیئرمین منتخب کیا ہے جس پر ہم پارٹی قیادت کے انتہائی مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ یوسی 143 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے جیے بھٹو کے نعرے کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔