چین نے ڈرون ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام مسترد کر دیا

Drone

Drone

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے امریکی ڈرون ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 20 ستمبر کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں چین پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے ڈرون بنانے والی امریکی کمپنی فائر آئی سے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اور اس کیلیے کمپنی کے 20 کنٹریکٹرز کو رشوت دی ہے۔

چینی دفتر خارجہ نے امریکی اخبار کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس نے جتنی بھی ترقی کی ہے وہ اس کے عوام کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ چین پہلے ہی ڈرون ٹیکنالوجی رکھتا ہے اور اسے امریکی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں کیونکہ چینی ٹیکنالوجی امریکی ڈرونز سے کسی صورت بھی کم نہیں۔