دھماکے امن مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے مولانا شعیب الرحمن

میرپور دھماکے امن مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے۔ جمعیت العلماء اسلام جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا شعیب الرحمن نے کہا کہ پشاور دھماکے طالبان سے امن مذاکرات ناکام کرنے کی سازش ہے ملک دشمن عناصر نے ایسے وقت میں پاکستانی افواج اور چرچ پر حملے کیے جب مذاکرات کے لیے کوششیں جاری تھیں اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ کاروائی غیر ملکی ایجنٹوں کی ہے وہ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو کاروائی کے بعد فوراً ہی بیان آ جا تا ہے۔

کہ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی حالانکہ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے حوالے سے تمام اخبارات میں یہ خبر چھپی تھی کہ ان کا دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے اپنی برات کا اعلان کیا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ غیر ملکی ایجنٹوں کا سراغ لگائے اس میں بھارت اور امریکہ ملوث ہیں جو خطے میں امن نہیں چاہتے کبھی افواج پاکستان اور کبھی غیر مسلم کی عبادت گاہوں پر حملے کروا کر یہ باور کرانے چاہے کہ یہ کاروائی تو طالبان ہی کر سکتے ہیں۔

مولانا شعیب الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لہذا امریکہ ایسا ہر حربہ استعمال کریں گے۔ جس سے مذاکرات ناکام ہوں اور پاکستان کمزور ہو حکومت کو چاہے کہ وہ تمام جماعتوں کے قائدین کو بلا کرملک کی حفاظت کے لیے آئندہ لائحہ عمل بنائے۔ اجلاس میں مولانا مفتی عمیر یونس، مولانا محمد علی کشمیری، مولانا مشاہد حسین نیازی، سٹوڈنٹس راہنما احسان اللہ نیازی نے شرکت کی۔