حکومت کا صحافیوں سمیت جرنلسٹ کالونی کا قیام نیک شگون ہے چوہدری
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور حکومت کا صحافیوں سمیت جرنلسٹ کالونی کا قیام اور پلاٹ الاٹ منٹ کرنے کا کام نیک شگون ہے اس کار خیر کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار، چوہدری عبدالرزاق نیازی ضلعی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ نے صحافیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے میرپور میں صحافیوں کو پلاٹ الاٹ منٹ کے کاغذات دینا یہ اچھا کام ہے مگر اس کے لیے میرٹ اور ورکنگ جرنلسٹ کا ہونا ضروری ہے۔ حکومت نے اگر جانبداری سے کام لیا اور کسی مستحق صحافی ساتھ بے انصافی کی تو اسکے نتائج خراب ہو سکتے ہیں۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے تمام مستحق صحافیوں کو پلاٹ الاٹ منٹ کرے انہوں نے کہا اسلام گڑھ، چکسواری، ڈڈیال، منگلا، کھڑی شریف جاتلاں کے صحافیوں کو بھی ضرور ایڈجسٹ کیا جائے نبیل شہید پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسلام گڑھ میں نبیل شہید پریس کلب کے لیے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔