شیخوپورہ : غربت سے تنگ خاتون کمسن بچی سمیت نہر میں کود گئی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) غربت اور بیماری سے تنگ خاتون نے کمسن بچی سمیت نہر میں کود کر خود کشی کر لی۔ بیماری نے جان نہ چھوڑی، مہنگائی نے علاج مشکل بنا دیا۔ فیصل آباد کی انجم بی بی نے دو سالہ بیٹی ارمین کے ساتھ نہر میں کود کر جان دے دی۔ خاتون کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر گاں نوکریاں کے لوگ نہر اپر چناب پر پہنچے تو وہاں اسے موبائل فون، پرس اور ایک رقعہ ملا جس پر لکھا تھا کہ اپنی بچی کے ساتھ خودکشی کر رہی ہوں۔

گھر والوں کو اطلاع کر دی جائے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کا خاوند ظفر محمود کھرڑیانوالہ کالج میں لیکچرار ہے۔ خاتون کافی عرصے سے بیمار تھی، گھریلو حالات نے اسے دلبرداشتہ کر دیا۔ مایوسی کے عالم میں وہ بیٹی کو لے کر شیخوپورہ کے علاقہ خان پور پہنچی اور نہر اپر چناب میں کود گئی۔ ماں بیٹی کی تلاش جاری ہے۔