کراچی میں 200 وارداتوں میں ملوث شیراز کامریڈ لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

Shiraz Comrade

Shiraz Comrade

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ائیر پورٹ پر حساس اداروں نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم شیراز کامریڈ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیراز کامریڈ قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری کے دو سو سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔

کراچی آپریشن کے بعد ملزم بھاگ کر لاہور پہنچا اور عدیل کے نام سے جعلی سفری دستاویزات پر مسقط فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ حساس اداروں نے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے سندھ پولیس کے سپرد کر دیا،شیراز کامریڈ کے سر کی قیمت پانچ لاکھ مقرر تھی۔