لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس کم سن بچی زیادتی کیس کے بارھویں روز بھی مجرم تک نہیں پہنچ سکی، نہ ہی ابھی تک زیادتی کی جگہ کا تعین کر سکی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے یہ اعتراف لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بچی نے ابھی تک کسی کو شناخت نہیں کیا۔
فوٹیج میں دیکھے جانے والے شخص کی تصویر کو نمایاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجرم تک پہنچنے کے لیے مشتبہ شخص کی تصویر نادرا کو فراہم کی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حراست میں لئے جانے والے افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں تاہم ابھی ان کی رپورٹیں نہیں ملیں۔