اوباما نے بیوی کے خوف سے سگریٹ نوشی ترک کر دی

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) سپر پاور امریکہ کے طاقتور صدر اوبامہ بھی اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں، مشعل کے خوف سے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔ صدر اوبامہ کو دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے لیکن نجی زندگی میں وہ بھی اپنی بیوی کے خوف کا شکار ہیں جس کا اعتراف انہوں نے کر ہی لیا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی تقریب کے دوران ایک عہدیدار نے جب ان سے سگریٹ نوشی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس کا جواب کچھ یوں دیا۔ نہیں میں سیگریٹ نہیں پیتا ، میں گزشتہ چھے سالوں سے سگریٹ نوشی ترک کر چکا ہوں کیونکہ میں اس معاملے میں اپنی بیوی سے ڈرتا ہوں۔

اوبامہ کی سگریٹ کی عادت چھڑانے میں ان کی بیوی کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مشعل اوبامہ نے اظہار خیال کیا میں نے اوبامہ کو صاف کہہ دیا تھا کہ سگریٹ نوشی آپ کے لئے اچھی نہیں یہ نشہ ہے اور آپ کو اس سے جان چھڑانا ہو گی۔ سپر پاور امریکہ کا صدر اپنی بیوی سے اس قدر خوفزدہ ہے تو عام آدمیوں کا تو اپنی بیویوں کے معاملے میں اللہ ہی حافظ ہے۔