اسنوکر چیمپئن شپ، بلال، عبدالستار، شاہد آفتاب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Snooker Championships

Snooker Championships

کراچی (جیوڈیسک) تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد بلال، عبدالستار، شاہد آفتاب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پنجاب ٹیم کے محمد بلال نے خرم آغا کو پانچ ایک سے شکست دی۔

ایک اور مقابلے میں سندھ عبدالستار کو پنجاب کے محمد سجاد کے خلاف پانچ تین سے کامیابی اپنے نام کی۔ ادھر پنجاب کے شاہد آفتاب نے اپنی ہی ٹیم کے عامر طارق کو پانچ، ایک سے مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔