امریکی گلوکارہ شر شمالی امریکا کے 49 شہروں میں کنسرٹ کرینگی

American Singer

American Singer

فینکس (جیوڈیسک) امریکی گلوکارہ شر آئندہ برس شمالی امریکا کے اننچاس شہروں میں کنسرٹ کریں گی۔ سڑسٹھ سالہ گلوکارہ شر اپنی نئی البم کلوزر ٹو دی ٹروتھ کی لانچ کے سلسلے میں کنسرٹ کریں گی۔

ان کا دورہ مارچ میں امریکا کے شہر فینکس سے شروع ہو گا اور جولائی میں سان ڈیگو میں کنسرٹ سے ختم ہو گا۔ اپنی البم کے بارے میں شر نے کہا کہ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ اسے پسند کیا جائے گا۔