لیاری گینگ وار کا اہم ملزم شیرار کامریڈ لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک حساس ادارے نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم شیراز کامریڈ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم کو حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے۔

ان ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کراچی میں جاری آپریشن کی صورتحال کے بعد دبئی فرار ہونے کیلیے ایئرپورٹ پہنچا تھا، دیگر ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کے بعد سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔