طالبان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کی اطلاعات خوش آئندہیں، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے رابطہ کمیٹی قائم کرنے کی اطلاعات خوش آئند ہیں، حکومت بھی آگے بڑھ کر طالبان رہنماوں کو اعتماد میں لے لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے، اب مزید قتل عام برداشت کرنے کی سکت نہیں۔ سید منورحسن نے کہا حکومت آگے بڑھ کر طالبان سے مذاکرات سبو تاژ کرنے کی سازش ناکام بنا دے۔