مسیحیوں سے یک جہتی : جمعہ کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا

Maulana Ashrafi

Maulana Ashrafi

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلمان اور مسیحی مذہبی قائدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے خلاف جمعہ 27 ستمبر کو ملک بھر میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم مذمت منایا جائے گا۔ حکومت اب طالبان سے مذاکرات کے خدوخال واضح کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی اور چئیرمین سپریم کونسل آف بشپس پاکستان ،بشپ اسحاق مظہر نے اسلام آباد میں مشترکا نیوز میں کہا کہ 27 ستمبر کو ملک بھر میں مسلمان سانحہ پشاور کے خلاف اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا دن منائیں گے۔

مسیحی برادی اتوار 29 ستمبر کو یوم دعا منائے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر پاکستانی سوگوار ہے، گرجا گھر پر سیکیورٹی ناکافی تھی جس کی وجہ سے سانحہ ہوا۔ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گرجا گھروں سمیت تمام اقلیتی عبادت گاہوں کو جامع سیکیورٹی فراہم کریں۔