تلہ گنگ میں نا جائز تجاوزات مافیا عروج پر عوام ان کے ہاتھوں بے پناہ پریشان، ٹی ایم اے حکام کو سیاسی وڈیروں نے ہتھکڑی لگا دی
Posted on September 25, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ: تلہ گنگ میں ناجائز تجاوزات مافیا عروج پر عوام ان کے ہاتھوں بے پناہ پریشان، ٹی ایم اے حکام کو سیاسی وڈیروں نے ہتھکڑی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر میں دن کے وقت روڈ پر چلنا مشکل ہو گیا ہے ریڑھی بان، ہیوی ٹریفک، رکشہ سیٹنڈ اور غیر قانونی گاڑیوں نے شہر میں لوگوں کی زند گی اجیرن کر رکھی ہے اور ٹی ایم اے حکام کی طرف جب کلین سویپ اپریشن کی تیاری کی جاتی ہے۔
تو درمیان میں اور طاقت کھڑی ہو جاتی ہے جو ناجائز تجاوزات مافیا کی سر پرستی کرنا ان کی مجبو ری یا مافیا کا حصہ ہے۔ تلہ گنگ شہر کو ناجائز تجاوزات سے پاک کر نے کے لیے بے رحم اپریشن کر نا ہو گا تب جا کر تلہ گنگ شہر میں لو گ زندگی اسانی سے بسر کر سکیں گے۔ حالانکہ نا جائز تجا وزات کی وجہ سے تلہ گنگ شہر میں کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ اہلیا ن تلہ گنگ نے اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن اور ٹی ایم او ملک خلیل انیئر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ شہر میں بے رحم اپریشن کیا جا ئے تاکہ ہم زندگی گزار سکیں۔