نواز حکومت افغان امن عمل کیلئے تعاون کر رہی ہے، زلمے رسول

 Zalmay Rasul

Zalmay Rasul

نیو یارک (جیوڈیسک) افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے نیو یارک میں ایشیائی سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملا برادر کی رہائی خوش آئند ہے اور یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نواز حکومت افغانستان امن عمل کے لیے تعاون کررہی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی سائیڈ لائنز پر ایشیائی سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے زلمے رسول کہنا تھا کہ ملابرادر کی رہائی پاک افغان تعلقات میں اچھا شگون ثابت ہوئے ہیں، امید ہے ماضی کے مقابلے میں پاک افغان تعلقات اب زیادہ بہترہوں گے۔

نواز حکومت کے ایسے اقدامات خطے میں امن قائم کرنے میں مد دیں گے اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ نواز شریف افغانستان کیساتھ تعاون کے اپنے وعدے کو نبھا رہے ہیں۔