غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون نا گزیر ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نیویارک (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے، روزگار کے مواقع میں اضافے اور غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون نا گزیر ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیرون ملک روزگار دلوائیں گے۔ نیویارک میں پائیدارترقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے روزگار کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، تعلیم پر مجموعی قومی پیداوار کا چار فیصد خرچ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے بنیادی اصطلاحات کی جا رہی ہیں۔

اس سے پہلے انھوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لاگارڈے سے ملاقات کی اور اقتصادی تعان بڑھانے پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے انہیں ٹیکس نظام کو وسیع کرنے کے بارے میں اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملے۔ اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

نیویارک میں نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ معاملات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے میں قیام امن پر بات چیت کی۔ وزیراعظم سے تیونس کے صدر، ناروے کے وزیراعظم اور ڈنمارک کے وزیر برائے بین الاقوامی ترقی نے بھی ملاقاتیں کیں۔